موٹروے پولیس کار کردگی کی بناء پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پرشہرت کی حامل ہے ۔ڈی آئی جی آپریشز غلام رسول زاہد

جہلم( راجہ نو بہار خان)موٹروے پولیس کار کردگی کی بناء پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پرشہرت کی حامل ہے اور دوسرے ملکی اداروں کے لیے ایک مثال ہے ۔ قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حفاظت، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طر یقہ سے سرانجام دے رہی ہے ۔ موٹروے پولیس کے افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد فراہم کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری د نیامیں محکمے کا نام روشن کیا۔موٹروے پولیس نے روڈ پر اپنی موجودگی سے عوام کومکمل تحفظ کا احساس بھی دلایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشز غلام رسول زاہد نے موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پروگرام An Hour with the Guestمیں کیا۔اس موقع پر پروفیسر ایف سی کالج لاہورپرویز ہود بھائی نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور نظم و ضبط کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا۔پروفیسر ہود بھائی نے شاہراؤں پر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے موٹروے پولیس کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اپنی ذاتی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ترجیح دے کر ٹریفک کی بھاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ترقی یا فتہ ممالک کے بے مثال نظام آمدو رفت میں روڈ سیفٹی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔شاہراہوں پر منظم ٹریفک مہذب معاشرے کی عکاس ہے،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر،ر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے موٹروے پولیس قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی وقت کا اہم تقا ضا ہے جسے اپنائے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ موٹروے پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے اور روڈ سیفٹی کے میدان میں موٹروے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ موٹروے پولیس قانون کا نفاذ بغیر کسی تفریق کے کرا رہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے اور تمام اداروں کو موٹروے پولیس کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہو ں نے میڈیا سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ
اس میدان میں آگے بڑھ کر روڈ سیفٹی کی آگاہی کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ پرویز ہد بھائی نے کہا کہ پورے معاشرے، بچوں کے والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہ کریں۔ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عدیل شہزاد، ڈی ایس پی ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی انعام الٰہی اور ڈی ایس پی ندیم گل کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشز غلام رسول زاہد نے پروفیسر پرویز ہود بھائی کو سونےئرپیش کی۔

 

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow