بین الااقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں دو دن میں دو حادثات رونما ہو گئے

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان ) بین الااقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں دو دن میں دو حادثات رونما ہو گئے ،پاکستان معدنی ترقیاتی کارپویشن (پی ایم ڈی سی ) کے زیر انتظام چلنے والی سالٹ مائن کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں گزشتہ چند سالوں میں جاں بحق ہونے والوں اور اپاہج ہونے والے مزدوروں کی تعداد سینکٹروں تک پہنچ چکی ہے لیکن تا حال کوئی سیفٹی انتظامات نہیں کئے گئے گزشتہ دنوں ہونے والے حادثہ میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے تھے ،جمعرات کو سالٹ مائن میں ہونے والے بڑے حادثے کے بعد کل بروز جمعہ کو ایک اور حادثہ پیش آ گیا ، جس میں دو مزدور نمک کے ایک بھاری پن پتھر کو اٹھا کر ٹرالی میں لوڈ کر رہے تھے کہ نمک کا پتھر دوٹکڑے ہو گیا جس سے محمد حسنین ولد عبدالکریم ساکن کھیوڑہ کی ٹانگ پر شدید زخم آئے جسے طبی امداد دیکر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ محمد اسماعیل ولد عطا محمد ساکن کھیوڑہ کی پیشانی پر چوٹیں آئیں ،تا ہم ایسے حادثات کو انتطامیہ منظر عام پر نہیں آنے دیتی ،یہ حادثہ انکلین نمبر23میں پیش آ یا، تاہم سالٹ مائن کھیوڑہ کی انتظامیہ ورکنگ ایریا میں سیفٹی کے انتظامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نمک کے تودے سینکٹروں غریب مزدوروں کی زندگیاں نگل چکے ہیں اور سینکٹروں افراد کو اپاہج کر چکے ہیں اپاہج افراد آج بھی در در کے دھکے کھا رہے ہیں ان کو کوئی ماہانہ اعزازیہ نہیں دیا جاتا زخمی ہونے والے اپاہج مزدور آج بھی سالٹ مائن کے اردگرد کے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اس خطر ناک ترین سالٹ مائن میں حفاظتی انتظامات سپریم کورٹ آف پاکستان کو ہی کروانا پڑیں گے کیونکہ کسی بھی حکومت یا حکومتی سیاسی نمائندے نے سالٹ مائن میں سیفٹی انتظامات کے بارے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی مائن انتظامیہ اور نہ ہی پی ایم ڈی سی کے افسران توجہ دے رہے ہیں ۔

 

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow