پنڈ دادنخان میں تحصیل پریس کلب کے زیر اہتمام قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )پنڈ دادنخان میں تحصیل پریس کلب کے زیر اہتمام قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پریس کلب سے شروع ہو کر کشمیر چوک پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی میں سالٹ رینج فیڈریشن ،پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی شرکاء ریلی نے وزیر اعلی پنجاب کے خلاف بھر پور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا احتجاجی ریلی سے چوہدری عبدالرحمن مزدور راہنما ڈنڈوت فیکٹری ، پیپلز پارٹی کے رشید بٹ ،سید اسد بخاری ، حکیم سیداختر علی شاہ بخاری(ستارہ سماج ) ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل پنڈ دادنخان کے صدر پیر ابرار شاہ ،راجہ تنویر ،یونس شہباز ،نئیر اعوان اورچوہدری اختر ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی گڈ گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے سانحہ قصور کے ذمہ دار فوری گرفتار کر کے پھانسی دی جائے ریلی میں تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادنخان شرقی کے امیر حاجی محمد اصغر چوہدری اور تحصیل پنڈ دادنخان غربی کے امیر ملک مسعود احمد اور دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow