گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادنخان کے ریاضی ٹیچر ملک محمد ریاض دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادنخان کے ریاضی ٹیچر ملک محمد ریاض دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ،دورہ اتنا شدید تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گئے وہ ملک محمد احسان مرحوم آف ہرن پور کے صاحبزادے تھے ،ٹیچر ملک محمد ریاض کو اپنے آبائی قصبہ ہرن پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،انکی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افرادوکلاء ،صحافیوں ،تاجروں اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی انکی ناگہانی وفات پر عابد قریشی ،راجہ ندیم ،راجہ منظور ،ملک ظہیر اعوان ،چئیرمین راجہ محسن رضا،راجہ طاہر ،لقمان ،اکرم صاحب ،اسلم راجپوت،اکبر راجپوت ،حاجی محبوب الہی ندیم ،راجہ ثناء اللہ و دیگر نے ان کے بڑے بھائی ملک اعجاز سے اظہار تعزیت کی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow