دینہ شہر کے گلی محلوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند گلیوں میں جمع

دینہ (امجدسیٹھی ) دینہ میں ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے گلی محلوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند گلیوں میں جمع،گندے پانی کی وجہ سے محلوں میں بدبو ،شہریوں کا گزرنا محال ،مین بازار صابن والی گلی میں صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے گلیوں کی نالیاں بند ،گلیاں گندے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،شہریوں کا احتجاج چیئر مین بلدیہ دینہ سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مصروف ترین گلی صابن والی گلی میں عرصہ دراز سے نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں گند سے بھر گئیں اور ان کا گندا پانی اور گند گلیوں میں تیرنے لگا ،گلیوں میں گندے پانی کے جمع ہونے سے ہر طرف بد بو پھیل گئی اور کئی بیماریاں جنم لینے لگیں ،دودراز سے آئے ہوئے لوگوں اور شہریوں کو خریداری کی خریداری کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا،شہریوں نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ دینہ سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow