جہلم شدید سردی کے باعث پولیس ملازمین سردی میں ٹھٹھر کر رہ گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شدید سردی کے باعث پولیس ملازمین سردی میں ٹھٹھر کر رہ گئے ، متعدد اہلکار بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،سردی کے موسم میں پنجاب پولیس کے مخصوص اضلاع کے چند ہزار اہلکاروں کو جیکٹس فراہم کی جا سکیں ،جہلم سمیت بیشتر اضلاع کے اہلکار تاحال بغیر جیکٹس کے ہی سردیوں میں ڈیوٹیاں دینے پر مجبور، پولیس زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس کے 1لاکھ 30 ہزار اہلکاروں کو سردیوں کیلئے جیکٹس فراہم کی جانی تھیں لیکن اب تک صرف چند ہزار پولیس اہلکاروں کو جیکٹس فراہم کی گئیں ہیں ، جہلم سمیت بیشتر اضلاع کے ملازمین کو آج تک رنگ برنگی جیکٹس پہن کر ڈیوٹیاں سر انجام دینے پر مجبور ہیں ،پولیس قانون کے مطابق محکمہ پولیس میں تمام افسران و اہلکارایک ہی رنگ کا یونیفارم پہننے کے پابندہیں لیکن اس بار سردیوں میں جیکٹس فراہم نہ کئے جانے کے باعث آج 12 جنوری تک پولیس اہلکار و افسران رنگ برنگی جیکٹس پہن کر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں اس حوالے سے محکمہ پولیس کے زرائع کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں کو پانچ سال قبل جیکٹس دی گئیں تھیں ان کے پانچ سال پورے ہونے پر ہی انہیں نئی جیکٹیں محکمہ پولیس کی طرف سے دی جائیں گی محکمہ پولیس کے زرائع کے مطابق محکمہ پولیس کے 60 ہزار افسران و اہلکاروں کیلئے نئے جوتے خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔تاہم شدید سردی کے موسم میں جیکٹس نہ ملنے کی وجہ سے پولیس ملازمین ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں، جہلم کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو سردی سے بچاؤ کے لئے جیکٹس فراہم کی جائیں تاکہ پولیس فورس کے جوان چاک و چوبند ہو کر خدمات سر انجام دے سکیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow