جانوروں میں موسمی بیماریوں کی روک تھام،تشکیل کردہ محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں عام افراد کی دسترس سے باہر

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد)جانوروں میں موسمی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے تشکیل کردہ محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں عام افراد کی دسترس سے باہر، ٹیمیں بااثر افراد کے ڈیروں تک محدود ہو کر رہ گئیں ، کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود جانوروں کی بیماریاں بے قابو ہونے لگیں ،موجودہ صورتحال کسانوں کیلئے باعث تشویش بن چکی ہیں ۔ جہلم پریس کلب کو موصول ہونے والی کسانوں کی شکایت میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کیطرف سے جہلم کے دوردراز علاقوں میں موجود جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ضلعی انتظامیہ نے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے نئی موٹر سائیکلیں اور دیگر وسائل مہیا کر رکھے ہیں ۔ مگر یہ ٹیمیں بااثر افراد کے ڈیروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں ، جبکہ چھوٹے کسانوں تک ان کی رسائی نا ممکن ہو کر رہ گئی ہیں ، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باوجود ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسانوں کے جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے اور ان کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے بااثر کسانوں کے جانوروں کو ترجیح بنیادوں پر علاج معالجے کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب کسانوں کے جانوروں کو بیماریوں سے شدید نقصان کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کیوجہ سے کاغذی کارروائیوں سے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر کر سب اچھا ہے کی رپورٹ بنا کر حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے جس پر کسانوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow