ذینب واقعہ، مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ،سرکاری تنظیموں کے عمائدین کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم قصور میں7 سالہ بچی پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ دئیے گئے، واقعے پر مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ،سرکاری تنظیموں کے عمائدین کی جانب سے واقعے کی شدید مذمتوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا جہانگیر محمود بیگ، پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ، معروف سماجی و مذہبی شخصیت محمد عارف ڈارسمیت دیگر شخصیات کی جانب سے قصور واقعہ کی شدید مذ مت کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین نے قصور میں بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ظاہرہوگیا کہ معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں، یہ پہلا واقعہ نہیں ، ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے قصور میں بچی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں بچی کے قتل پر بہت رنج و غم ہے ، واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمے داران کونشان عبرت بنایا جائے، تفتیش میں دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا جہانگیر محمود بیگ نے بھی قصور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کے پیچھے قاتل اشرافیہ کے چمچے ہوتے ہیں، 10سال میں پنجاب میں اغوا،قتل کی سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔ پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے معصوم بچی کے والدین سے اظہار ہمدردی اور واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قصورمیں بچی کااغوا اور قتل ناقابل معافی جرم ہے ، جرم کے مرتکب درندوں کوگرفتار کرکے سزادلائی جائے،معروف سماجی و مذہبی شخصیت محمد عارف ڈار نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواقعہ پنجاب حکومت کی گڈگورننس کے منہ پرطمانچہ ہے، معصوم زینب کیساتھ درندگی کے واقع پر پوری قوم لرزاٹھی ہے، پنجاب کے حکمران اپنی حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔منہاج القرآن کے ضلعی رہنما زین العابدین کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیزملک میں موجودنہیں، بچوں کوتحفظ نہ دینے والوں کو حکومت کرنے کاکوئی اختیار نہیں۔ پی ٹی آئی کی صوبائی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے بھی زینب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زینب صرف 7سال کی معصوم بچی تھی، زینب کوبری طرح تشددکا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا، میرادل متاثرہ خاندان کے لئے غمگین ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow