واپڈا آفس سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ایس ڈی او واپڈا دفتر سے غائب سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) واپڈا آفس سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ایس ڈی او واپڈا دفتر سے غائب سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے لگایا جانے والا ٹرانسفارمر عوام کے لئے وبال جان بن گیا تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا راشد خان نے چارج سنبھالتے ہی عوام کو لوٹنے کے لئے اپنا کار خاص مقرر کر دیا جبکہ شہریوں کے سینکڑوں پرانے ٹرانسفارمر بجلی چوری کی دھمکی دے کر اتار لیے اور سائلین کو بھاری جرمانوں اور ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں دے کر کار خاص کے ذریعے لاکھوں روپے بٹور لیے جبکہ شکایت کرنے والوں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کروا دیں ایس ڈی او راشد خان نے سوہاوہ بجلی کے وولٹیج کے مسئلہ کے حل کے لئے منظور ہونے والے ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن میں بھی خرد برد کرتے ہوئے شہریوں کو چار مہینے چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھا جبکہ ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کے بعد ٹرانسفارمر دو دن بھی نہ چل سکا اور جل گیا جبکہ دوبارہ مرمت کا بہانہ کرتے ہوئے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں چند ہفتے مبتلا رکھا گیا اور اب کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے وولٹیج میں بے انتہا اضافہ سے شہریوں کی الیکٹرانکس اشیاء جلنے لگیں جبکہ ایس ڈی او موصوف نے انسٹالیشن کے فوری بعد ایک ماہ کی رخصت لے لی جبکہ اب کرپشن کے بعد ایس ڈی او راشد خان ٹاوٹوں کے ذریعے تبادلے کے لئے سفارشیں کروا رہا ہے اور دفتر سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے جبکہ ایس ڈی او کی غیر حاضری کے بعد اس کے کار خاص نے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور کار خاص کی مدد سے بجلی چوری کی دھمکیوں اور ایف آئی آر درج کروانے کی بلیک میلنگ کر کے شہریوں سے رقم بٹوری جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے نیب ، وفاقی محتسب اور اعلیٰ احکام سمیت وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرپٹ اور راشی ایس ڈی او کیخلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے سوہاوہ میں وولٹیج کی کمی کے لئے انسٹال ہونے والے ٹرانسفار مر کی غیر جانبدار انکوائری کروائیں اور واپڈاآفس سوہاوہ میں ایس ڈی او کی تعیناتی کے بعد ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیا جائے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow