کھیوڑہ نمک کان میں تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

جہلم(میاں محمد ساجد )کھیوڑہ نمک کان میں تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق پانچ زخمی دو کی حالت تشویشناک ،ریسکیو1122کی ٹیموں نے شدید زخمیو ں کو راولپنڈی جبکہ معمولی زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ،نمک کان کے اندر دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں نمک کا تودہ اندر کام کرنے والوں کے اوپر گر گیا ذرائع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھیوڑہ نمک کان کے اندر نمک نکالنے کے لیے دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا تو تودہ کام کرنے والے مزدوروں کے اوپر گیا جسکے نتیجہ میں ایک مزدور موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ پانچ مزدور شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیں ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow