زینب کے قاتل کو پھانسی دے کر جہنم واصل کیا جائے ۔عامر جاوید بٹ

دینہ( عامر بٹ ) زینب کے قاتل کو پھانسی دے کر جہنم واصل کیا جائے : عامر جاوید بٹ ،معصوم پھول کو کچلنے والے درندہ صفت انسان کو سر عام لٹکا کر ماراجائے یہی مرحومہ کے لواحقین کیلئے ان کا انصاف ہو گا،آج پورا ملک اس واقع سے غم میں نڈھال ہے ، ہر آنکھ نم دکھائی دے رہی ہے ، زینب پوری قوم کی بیٹھی تھی ہم زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: صحافی کی میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر جاوید بٹ نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں اور ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سانحہ قصور زینب کا واقع سن کر دل دھل سا گیا ہے ایسا لگتا ہے قیامت ٹوٹ پڑی ہے اگر ہمیں یہ محسوس ہو تا ہے تو جس ماں باپ کی وہ بیٹی تھی ان پر کیا گزر رہی ہو گی معصوم پھول کو کچلنے والے درندہ صفت انسان کو سر بازار پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ ایسا کام کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاک فوج اور پاکستان کے اداروں کو جنہوں نے فوری اس بات کا ایکشن لیاعامر جاوید بٹ نے مزید کہا میری وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ایک سپیشل ٹیم بنائی اور اسے حکم دیا جائے کہ ایسے درندہ صفت لوگ جو معصوم بچوں کو اغوا و زیادتی کر کے قتل کر دیتے ہیں کو گرفتار کریں اور مروجہ قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کسی بھی
معصوم بچی کے ساتھ ایسی بد سلوکی کرنے کی کوئی ہمت نہ کرے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow