ناقص سیفٹی انتظامات ،کان نمک کھیوڑہ میں نمک کا تودہ گرنے سے چار مزدور تودے کے نیچے دب گئے

پنڈ دادنخان /ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )ناقص سیفٹی انتظامات ،کان نمک کھیوڑہ میں نمک کا تودہ گرنے سے چار مزدور تودے کے نیچے دب گئے جس سے ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ میں نمک کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہو گئے ، ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث کان نمک میں حادثات معمول بن چکے ہیں ،ملک بھر اور دنیا بھر سے وزیر ،مشیر ،سفیر کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے تو آتے ہیں لیکن آج تک کسی صدر ،وزیر اعظم ،وزیر اعلی سمیت کسی وزیر ،مشیر نے کان نمک کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا کا دورہ نہیں کیا جو کہ انتہائی خطر ناک ترین اور خستہ حال ہو چکا ہے کان کی بنیادیں رکھتے وقت اسے روم اینڈ پلر میتھڈ کے تحت بنایا گیا تھا لیکن آج اس میتھڈ کے تحت نمک نہیں نکالا جا رہا بلکہ نمک کے پلر (یعنی ستون )بھی توڑے جا رہے ہیں کل کان نمک کھیوڑہ میں اس وقت خونی حادثہ پیش آیا جب نمک نکالنے والے مزدور بلاسٹنگ کرنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا انتظار کر رہے تھے کہ ناقص سیفٹی انتظامات اور چیکنگ نہ کرنے کے باعث نمک کا تودہ مزدوروں کے اوپر آ گرا جس کے نیچے چار مزدور دب گئے جن میں سے منظور الہی ولد فضل الہی ساکن ریحان کالونی کھیوڑہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عبدالمنان کا سر پھٹ گیا اور محمد فاروق کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور گلتاسب خان بھی زخمی ہو گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کان نمک کھیوڑہ کی چھٹی سطح میں انکلین نمبر43اور خانہ نمبر40-41میں پیش آیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow