اعلامیے کے مطابق ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

اعلامیے کے مطابق ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے۔

سیریز کے لیے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس اور عمر یامین شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب انضمام الحق کی سربراہی میں قائم نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت سے کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ عماد وسیم گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، اس لیے ان کی جگہ پر محمد نواز کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ صہیب مقصود کو کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 22 جنوری سے 28 جنوری سنہ تک نیوزی لینڈ میں کھیلے گی۔

x

Check Also

صادق اور امین نہ رہنے والے کو آئین تاحیات نا اہل قرار دیتا ہے۔ سپریم کورٹ

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق عوامی نمائندوں کا صادق اور امین ہونا ضروری ہے اور جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نا اہل قرار دیتا ہے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow