انجمن شہریاں جہلم کے انتخابات،شیخ مظفر گروپ بلا مقابلہ کامیاب

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس)انجمن شہریاں جہلم کے انتخابات برائے سال 2018 ء تا دسمبر 2019 ء کے لئے شیخ مظفر گروپ بلا مقابلہ کامیاب، مقررہ وقت تک مد مقابل گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جس پر الیکشن کمیشن نے شیخ مظفر گروپ کی کامیابی کی نوید سنا دی ، کامیاب ہونے والوں میں چوہدری کامران شہزاد (صدر)،شیخ مظفر حسین (سینئر نائب صدر)، ملک امجد علی ( نائب صدر)، حافظ اخلاق احمد( جنرل سیکرٹری) ، شیخ محمد اصغر(چیئرمین)، طارق محمود(جائنٹ سیکرٹری)، شیخ ذوالفقار علی ذلفی(فنانس سیکرٹری) ، سید مظہر عباس نقوی ( سیکرٹری نشر و اشاعت) شامل ہیں ، نو منتخب کابینہ کو سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی و شہری حلقوں کی مبارکباد۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow