ایف آئی اے (پنجاب) سائبر کرائم کا ادارہ وسائل کے فقدان سے دوچار

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)ایف آئی اے (پنجاب) سائبر کرائم کا ادارہ وسائل کے فقدان سے دوچار ، عمران خان کے دھرنوں کے دوران وزارت داخلہ کے حکم پر قائم ہونے والا سائبر کرائم ونگ مشکلات کا شکار ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (پنجاب) کے پاس کانسٹیبل سے لیکر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم تک 50 افراد پر محیط ناکافی عملہ غیر رسمی اور غیر اصولی بنیاد پر بغیر کسی مصدقہ قانون سازی پر قائم صارفین کو سروسز مہیا کرنے میں شدید مشکلات سے دوچار ، سائبر کرائم ونگ ، ٹیلفون ڈیٹا، موبائل فون ، تفصیلات اور تیسری بنیاد پر قائم ہونے والے سوفٹ ویئرز کی تفصیلات حاصل کرنے سے عاجز و قاصر، فیڈرل انویسٹی گیشن پنجاب کا سائبر کرائم ونگ وسائل کے فقدان کے باوجود عوام الناس کی خدمت کیلئے پر عزم ہے ، سروے کے مطابق سائبر کرائم پنجاب جہلم سمیت لاہور ، فیصل آباد، گجرانوالہ ، گجرات، راولپنڈی، ساہیوال ، سیالکوٹ اور گردونواح کی ڈسٹرکٹ و تحصیلوں سمیت گاؤں دیہات پر محیط 4 کروڑ کی آبادی کی درخواستوں اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے 50 افراد پر محیط عملہ ناتو اں خدمات مہیاکر رہاہے ، سائبر کرائم پنجاب کے پاس عوام الناس کے مسئلے کو فوراً حل کرنے کے لئے نہ تو ٹیلیفون ڈیٹا، موبائل ڈیٹا اور تھرڈ پارٹی سوفٹ وئیر ڈیٹا حاصل کرنے کاکوئی زریعہ ہے ، ذرائع کے مطابق سائل اپنی دی جانے والی درخواست پر کارروائی کے لئے موجود انویسٹی گیشن افسران کی بے بسی سے تنگ آکر لین دین کرکے موبائل فون کمپنیوں اور سی آر او برانچ سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے ، فیڈرل انویسٹی گیشن کی سائیٹ پر موجود تحریر کے مطابق سائبر کرائم ونگ غیر رسمی و غیر اصولی قانون سازی کے بغیر رائج دفعات پر مقدمات رجسٹرڈ کرتا ہے جسکی وجہ سے ملزمان اور مجرمان عدالتوں میں ضمانت پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ، سائبر کرائم کے زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائیریکٹر سائبر کرائم ونگ کی ذاتی دلچسپی اور کوشش کے بغیر کسی وسائل کے سائلین کی درخواست پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق سائبر کرائم ونگ کو سیاسی عزائم اور مخالفین کے خلاف شکنجہ تنگ کرنے کیلئے قائم کیا گیاتھا ، افسران سائبر کرائم اور سائلین وسائل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow