بے روزگاری اور غربت سے تنگ باپ نے نومولود 5 ہزار میں فروخت کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی+ میاں محمدساجد)بے روزگاری اور غربت سے تنگ باپ نے نومولود 5 ہزار میں فروخت کر دیا، ماں اور نانی بچے کی بازیابی کے لئے ڈی پی او دفتر پہنچ گئیں ، ڈی پی او نے ایس ایچ اوسول لائن کو بچہ بازیاب کروانے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا، تفصیلات کیمطابق جہلم محلہ اسلامیہ سکول کی رہائشی ثناء ذبیر زوجہ زبیر اختر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری شادی 4 سال قبل بنی گرمالہ کے رہائشی زبیر اختر ولد الطاف سے ہوئی میرا پہلے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، چند روز قبل ہمارے ہاں اور بچے کی پیدائش ہوئی ، میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس پر مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، میرے خاوند نے مجھے بتائے بغیر میرا نومود بیٹا کسی کو 5 ہزار کے عوض فروخت کر دیا ہے ، جب مجھے ہوش آیا تو میں نے بچے کی بابت دریافت کیا ، میرے خاوند نے مجھے بتایا کہ میں نے نومولود کو 5 ہزار میں فروخت کر دیا ہے جس پر ہمارے درمیان لڑائی جھگڑاہوا، میرا بچہ بازیاب کرواکے میرے حوالے کیاجائے ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو تحریری حکم جاری کیا کہ بچہ بازیاب کرواکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow