نئے سال کے آغاز پر بھی مر غی شہریوں کی پہنچ سے دور ،20 روپے کلو اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)نئے سال کے آغاز پر بھی مر غی شہریوں کی پہنچ سے دور ،20 روپے کلو اضافہ،دسمبر کے اختتام پر 220 روپے میں فروخت ہونے والا گوشت پھر240 روپے کلو تک جا پہنچا,تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، گزشتہ روز 5 روپے مزید اضافے کے ساتھ 240 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت اور عدم تو جہی کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال مرغی کی قیمت پونے تین سو تک جا پہنچی مگر اس کے بعد دوبارہ 220 تک آگئی تو عوام نے سکھ کا سانس لیا۔مگر سال کے پہلے دس دنوں میں ہی قیمت میں 20 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت ایک بار پھر 240 روپے تک جا پہنچی۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں،انتظامیہ کو نرخ ناموں پر تو جہ دینی چاہیے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow