جہلم اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، متعلقہ محکموں کی ملی بھگت ٹھیکیداروں نے ناقص مٹیریل سے سٹرکیں تیار کیں جو اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کی سڑکیں گزشتہ سال کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرکے کنکریٹ سڑکیں تیار کروائی گئیں متعلقہ محکمے کے افسران کی ملی بھگت کیوجہ سے ٹھیکیدار نے ناقص و غیر معیاری مٹیریل کا آزادانہ استعمال کیا جس کیوجہ سے 6 ماہ بعد ہی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ برس تعمیر ہونے والی سڑکوں کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow