عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں،شراب برآمدگی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں،شراب برآمدگی پر مقدمہ درج،تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمران جاوید ولد جاوید سلطان قوم مغل سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام حسن ولد سجوارا قوم چشتی سکنہ ڈاکخانہ ڈھبپی نہلا آباد تحصیل وضلع پاکپتن سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔برآمدگی منشیات پر مقدمہ درج،تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عالم نور ولد گل نواز قوم پٹھان سکنہ مشکیلی کوغذی تحصیل و ضلع چترال سے 2000گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران ناکہ بندی ملزم رحمت الدین ولد سعید خان قوم پٹھان سکنہ کاری ڈاکخانہ چترال ضلع چترال سے 2000گرام گردہ نما چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج،تھانہ پنڈدادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران گشت ملزم راشد رشید ولد محمد رشید سکنہ حجکہ بھیرہ ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow