پاکستان کو در پیش معاشرتی چیلنجز میں تیزی سے بڑ ھتی ہوئی آبادی ایک اہم چیلنج

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)پاکستان کو در پیش معاشرتی چیلنجز میں تیزی سے بڑ ھتی ہوئی آبادی ایک اہم چیلنج ہے۔ جس کا ادراک اور تدارک کیئے بنا ایک خو شحال قوم اور ترقی یافتہ معاشرے کا حصول ایک خواب ہی رہے گا۔حالیہ مردم شماری کے ابتدائی نتائج نے ہمیں اس مسئلہ کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے یہ بتایا کہ گذشتہ ا نیسں سالوں (1998 ء سے 2017ء) تک اوسط سالانہ شرح پیدائش 2.40 رہی اور وطن عزیز کی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ سے بڑ ھ کر 20 کروڑ 78 لا کھ (تقریباٌ) افراد ہو چکی ہے۔ جس میں سے صوبہ پنجاب کی آبادی جو کہ 1998ء میں تقربنا 7 کروڑ 36 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی اب تقریباٌ 11 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں اوسط سالانہ شرح افزائش 2.13 رہی ہے۔حا لیہ مردم شماری کے اعدادو شمار کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے کیو نکہ ایک ایسے معاشرتی مسئلہ کے لئے جو کہ سماجی، معاشی،ثقافتی اور مذہبی عوامل سے جڑا ہوا ہو اُس کے حل کی ذمہ داری کسی ایک ادارہ یا فرد پر عائد کرکے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے۔بلکہ اس مسئلہ کی بیخ کنی کے لئے ہمیں جن محاذوں پر لڑنے کی ضرورت ہے ان میں عورتوں کی تعلیم،معاشی ترقی،روزگار کے بہتر مواقع،عورتوں کے لئے معاشی امکانات پیدا کرنا، بڑی عمر کے افراد کے لئے معاشرتی اورمعاشی تحفظ کااہتمام، خاندانی منصوبہ بندی کے پیغام کی ترویج اور خدمات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ضلع جہلم کی آبادی 1998ء میں تقریباٌ9لاکھ36 ہزا رافراد پر مشتمل تھی جو کہ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق تقریباٌ 12لاکھ 26ہزار نفوس تک بڑھ گئی ہے جبکہ ضلع جہلم گذشتہ 19 سال میں اوسط سالانہ شرح افزائش آبادی 1.41 رہی ہے جوکہ ضلع ننکانہ صاحب کے بعد پنجاب بھر میں دوسری بہترین شرح ہے۔ ضلع جہلم نہ صرف آبادی کے لحاظ سے بلکہ صحت، تعلیم، معاشی و معاشرتی ترقی کے اعشاریوں میں بھی صوبہ بھر میں نمایاں بہتری کا حامل ضلع ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ضلعی انتظامیہ کی فعالیت سرکاری اداروں میں تعاون اور اشتراکِ عمل،سرکاری و نجی اداروں کا باہمی تعاون، سول سوسائٹی کاکردار اور افرادِ معاشرہ کا اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ اور ان کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی شراکت مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے خدمات فراہم کرتے ہوئے دیگر معاشرتی ذمہ داریوں مثلا صحت عامہ ، عورتوں کے مسائل ، صحت و صفائی ، غذائی قلت، عورتوں کی تعلیم وغیرہ میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سیمینار، آگاہی واک، محکمہ ہیلتھ اور تعلیم کے ساتھ مشترکہ تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے دور دراز علاقوں میں فیملی پلاننگ کیمپس کا انعقاد کر ر ہا ہے۔ سیکر یڑی محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر Outreach Plan 2017-18 کے تحت سال بھر کے لئے تعلیمی اور آگاہی تقریبات کا ایک مفصل پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت مذہبی علماء کے ساتھ سیشن، تھیٹرپرفارمنس ، روایتی دائیوں کے ساتھ آگاہی سیمینار ، یونین کونسلر اور تحصیل کی سطح پر عوامی نمائندوں کے ساتھ ورکشاپس کا انعقاد ، روایتی ثقافتی میلوں اور کھیلوں کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بھرپور کوریج کے لیے مقامی اخباری نمائندوں کے ذریعے بھرپور کیبل ٹی وی، ریڈو کے ذریعے کوریج شامل ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم جناب ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر جہلم اور ان کی ٹیم کا مشکور ہے کہ جن کے تعاون سے ان تمام تقریبات کو نمایاں طور پر اجاگر کرنا ممکن ہوتا ہے۔ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی جہلم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اوردیگر معاشرتی مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور کوشیش جاری رکھتے ہوئے عوام الناس تک بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow