دینہ میں نامعلوم چور دوکان میں گھس کر ہزاروں روپے کی نقدی لے اُڑا

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ میں نامعلوم چور دوکان میں گھس کر ہزاروں روپے کی نقدی لے اُڑا،دوکاندار مسجد میں نماز کے لئے گیا ہوا تھا پیچھے سے چور اپنا کام کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ غلہ منڈی میں واقع محمد خلیل کریانہ سٹور کا مالک محمد خلیل مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے گیا ہوا تھا اور دوکان کا شٹر آدھا کھلا ہوا تھا کے پیچھے سے نامعلوم چور اندر داخل ہو گیا اور موقعے کے فائدہ اُٹھاتے ہوئے غلے میں پڑی11ہزار روپے کی نقدی لے اُڑا ،دوکان کا مالک جب واپس آیا اور دیکھا تو غلے کی صفائی ہو چکی تھی ۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow