امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی ناکامیاں اور پاکستان کی کامیابیاں تسلیم کرے۔ چوہدری خادم حسین امیدوار برائے ایم پی اے

دینہ (امجدسیٹھی) امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی ناکامیاں اور پاکستان کی کامیابیاں تسلیم کرے ،دشمن ہماری ترقی سے خائف ہے ،سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیاد ہ قربانیاں دیں ،امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کروائے ،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ پرانہ کھٹانہ کے رہائشی چوہدری خادم حسین امیدوار برائے ایم پی اے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا ہے اور قربانیاں بھی سب سے زیادہ دی ہیں ،ہمیں امداد کے ڈراوے نہ دیئے جائیں ہم صلہ نہیں عزت چاہتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف ہماری کامیابیوں اور قربانیوں کو اعتراف کیا جائے ہم اپنے ملک کی عزت کی خاطر کٹ مرنے سے دریغ نہیں کریں گے ،امریکی صدر نے عالمی صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان سے دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،پاکستان حکمرانوں کو ملک و قوم کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ،امریکی امدا د سے زیادہ پاکستان کے شہداء کی جانیں قیمتی ہیں ،ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے اپنے پیارے ملک پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے ،یہودی لابی پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ،قوم متحد ہے پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow