قلعہ روہتاس سے لے کر چکیام تک کئی گاؤں کی سڑک خستہ حالی کا شکار

دینہ (امجدسیٹھی) قلعہ روہتاس سے لے کر چکیام تک کئی گاؤں کی سڑک خستہ حالی کا شکار ،سڑک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام پریشان ، روڈ پرگہرے گڑھے ہو نے کی وجہ سے حادثات رونما ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ روہتاس سے لیکر چکیام تک سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے بارش کے موسم میں کئی دیہاتوں کی عوام کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے،روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے اُٹھنے والی دھول سے عوام بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے، سکول و دفاتر جانے والی عوام کو بھی سڑک کی خرابی کی وجہ سے ٹائم پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، علاقے کی معزز شخصیات جن میں سابقہ چیئرمین راجہ محمد اسلم ،نمبر دار راجہ غلام رسول ،حاجی صفدر سکنہ بڑاگواہ ،راجہ شہزاد اسلم سمیت دیگر اشخاص نے میڈ یا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے اور کسی بھی علاقے کی ترقی میں مواصلا ت کا اہم کردار ہوتا ہے اگر آمد و رفت کا راستہ ہی نا ہو وہ علاقہ خاک تر قی کرے گا ،انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے ا ور
اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow