محکمہ واپڈا دینہ میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی

دینہ (امجدسیٹھی)محکمہ واپڈا دینہ میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی ،محکمہ واپڈا دینہ کی طرف سے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی مسلسل بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا محکمہ واپڈا کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ممتاز شہید فیڈر کے علاقوں ریلوے روڈ ،محلہ خلیل آباد ،ڈومیلی محلہ،مفتیاں ،جی ٹی روڈ،نواب پورہ ،ریاست ٹاؤن ،کوثر آباد ،نیا محلہ میں 15جنوری،18جنوری،24جنوری،29جنوری،30جنوری دن 9بجے سے دن 1بجے تک بجلی بند رہے گی،دینہ سٹی ہڈالی ،کھوکھراں ،لیاقت ٹاؤن ،ڈھوک کھوکھر،اقبال ٹاؤن،غازی ٹاؤن،مدینہ گلی،کیانی اسٹریٹ،خیام اسٹریٹ،اسلام پورہ محلہ،میں 16جنوری،17جنوری بجلی بند رہے گی جبکہ کرنل اکرم فیڈر میں آزاد شاہ محلہ ،محلہ قریشیاں،منگلا روڈ ،صادق آباد ،ٹھیکریاں،رحمان آباد محلہ،قائداعظم ٹاؤن،محلہ شیخاں،میانہ محلہ،اویس کالونی،میں 22جنوری،23جنوری،25جنوری،صبح 9بجے تک 1بجے تک بجلی بند رہے گی،اس دوران مرمت کا کام کیا جائے گا ،صارفین نوٹ فرما لیں ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow