ایکسئین واپڈا پنڈ دادنخان زاہد سلیم عثمانی کے ہمراہ کھلی کچہری

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)واپڈا سب ڈویژن لِلہ میں ایس ای چکوال سرکل عارف خان نے ایکسئین پنڈ دادنخان زاہد سلیم عثمانی کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی جس میں عوام نے واپڈا اہلکاروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ایس ای چکوال سرکل نے تمام شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوراً حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،کئی مسائل موقع پر ہی نمٹا دیئے اور دیگر تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر اندر حل کرنے کی ہدایت کی اور ایل ایس کی سخت سرزنش کی ،اس موقع پر چئیرمین چکوال سرکل محمد شفیق ،ایس ڈی او لِلہ سید محمد علی رضا ،حافظ محمد نذیر ،ایس ڈی او پنڈ دادنخان رئیس خان ،ایس ڈی او پنن وال میاں محمد مسعود اور واپڈا ڈویژن پنڈ دادنخان کا عملہ بھی موجود تھا عوام کی زیادہ تر شکایات ٹہڑے اور ٹوٹے ہوئے خطرناک پولوں ،مساجد اور دیگر گھروں کی چھتوں سے گذرنے والی گیارہ ہزار کے وی کی تاروں ،لوگو ں کے گھروں میں نصب ٹرانسفارمر اور پولوں کے بارے میں تھیں ،جبکہ بجلی کی بے ہنگم تاروں اور بروقت میٹر نہ لگانے ،بل گھر گھر تقسیم نہ کرنے اور ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرنے اور نئے پول نصب نہ کرنے اور نئے ٹرانسفارمر نصب نہ کرنے کے خلاف بھی تھیں اس کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پرسید منشاء عباس بخاری ،صدر انجمن تاجران لِلہ شریف، راجہ محمد ظریف ،راجہ فیاض کونسلر ،ملک ظہیر اعوان ،ملک فاروق اعظم ،سابق چئیرمین رمضان بھلہ نے بھی شرکت کی چئیرمین واپڈا سب ڈویژن لِلہ جاوید انجم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے تلاوت کلام پاک غلام ابو بکر صدیق نے کی جبکہ نعت شریف بھی پڑھی گئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ای سرکل چکوال عارف خان نے کہا کہ تمام شکایات کنندہ کی شکایات جائز ہیں انشاء اللہ ان تمام شکایات کا ازالہ بہت جلد اور ہر ممکن ہو گا ،ٹہڑے پول فوراً تبدیل کر دئیے جائیں گے اور ٹوٹے ہوئے پولوں کی فوراً مرمت کی جائے گی لائن سپرنٹینڈنٹ صارفین کے لئے آسانیاں پیدا کریں جو کام سب ڈویژن اور ڈویژن کے دائرہ کار میں نہیں انکے بارے مجھے آگاہ کریں تا کہ عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے تقریب کے اختتام پر ڈھڈی تھل دربار پر تمام مہمانوں کو کھانا دیا گیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow