تحریک قصاص کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے ذمہ داران کاضلع بھر میں ہنگامی دورہ

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)تحریک قصاص کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے ذمہ داران کاضلع بھر میں ہنگامی دورہ ،گزشتہ ہفتے منہاج القران مرکزی سیکرٹریٹ لاہور پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ نے تمام تحصیلوں کے ہنگامی دورے کئے، اِس سلسلے میں ذمہ داران نے نوجوانوں کو ہر وقت تیار رہنے اور نوجوانوں کو پُر عزم رہنے کی تلقین کی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تیار رہنے کا کہا گیا۔ دورہ جات میں زین جٹ(جنرل سیکریٹری )یوتھ لیگ شمالی پنجاب،حنیف مصطفوی(ضلعی نائب صدر) یوتھ لیگ جہلم اور جہانگیر شہزاد (جنرل سیکریٹری) یوتھ لیگ ضلع جہلم شامل تھے۔ اِس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز کے منتظر ہیں، انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا یوم حساب قریب ہے،وہ وقت دور نہیں جب قاتل کٹہرے میں ہوں گے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow