پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد، ریلی گورنمنٹ کالج برائے خواتین ضلع کچہری سے کچہری چوک تک نکالی گئی ، تفصیلات کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام پنجاب حکومت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے مطالبات و دیگر مسائل کی منظوری کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ، گورنمنٹ کالج دینہ ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے تمام پروفیسرز و لیکچررز نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی ، ریلی گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پزیر ہوئی ، پروفیسرز و لیکچررز نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر مطالبات درج تھے ، کچہری چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ملک پرویز اقبال ضلعی رہنما پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ضلع جہلم ، پروفیسرشاہد بشیر، پروفیسر زاہد حسین ساہی ، پروفیسر طارق محموداور پروفیسر جنید چوہدری ، خواتین کالج سے پروفیسرمسز ندیمہ امتیاز ،لیکچرار مبشرہ گوندل سمیت دیگر پروفیسرز و لیکچرار نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے بھرپور انداز میں مطالبہ کیا کہ وہ کالج و اساتذہ کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور پروفیسرز ، لیکچرارز و اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں باالخصوص ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل ، پروموشن اور کنٹریکٹ اساتذہ کی غیر مشروط منتقلی اور پے پروٹیکشن کو یقینی بنایا جائے اور ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ 9 ماہ قبل کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے احتجاجی ریلی میں خواتین اساتذہ سمیت ضلع بھر کے لیکچراز ، پروفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow