ریلوے انجینئرزنے ریلوے کالونی جہلم کے50فیصد کوارٹرز کو خطرناک قرار دے دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)ریلوے انجینئرزنے ریلوے کالونی جہلم کے50فیصد کوارٹرز کو خطرناک قرار دے دیا۔ پچھلے 25 سالوں سے کسی کوارٹر کی مرمت نہیں کی گئی ، کوارٹرکئی دہائیاں قبل تعمیر کئے گئے تھے ، ریلوے کے سینکڑوں ملازم خستہ حال کوارٹروں میں خطرناک زندگی گذاررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے کالونی میں چھوٹے بڑے کم و بیش سینکڑوں کوارٹر موجود ہیں جو کم و بیش 50 سال قبل تعمیر کئے گئے تھے، گزشتہ 25 سال سے ان کوارٹروں کی مرمت وغیرہ نہیں کی گئی ، جس کی وجہ سے کوارٹروں کی بڑی تعداد ناقابل استعمال اور خاصی تعداد کی حالت خستہ ہو چکی ہے ، سینکڑوں ریلوے ملازمین خستہ حال کوارٹروں میں رہائش رکھے ہوئے ہیں ، محکمہ ریلوے کے انجینئروں نے مکمل تفصیلی معائنہ کے بعد کم و بیش 60 فیصد کوارٹروں کو نا قابل استعمال اور 40 فیصد کو خستہ حال قرار دے دیا ان کوارٹروں میں ہر درجہ کے کوارٹر اور بنگلے شامل ہیں ۔کوارٹروں کی بڑی تعداد خالی اور عدم توجہی کا شکار ہے ۔ جن کوارٹروں میں ملازمین رہائش پذیر ہیں ان کی بھی مرمت پچھلے کئی سالوں سے نہیں کی گئی ، اگر کوئی فرد یا شہری محکمہ سے کوارٹر کرائے پر طلب کرے تو سخت قوانین سامنے رکھ دئیے جاتے ہیں، محکمہ ریلوے کی عدم توجہی کیوجہ سے تقریباً تمام کوارٹرز کی حالت ناگفتہ بہ ہے جو ریلوے کالونی سیر گاہ کا درجہ رکھتی تھی وہ دھیرے دھیرے بھوت بنگلے کی منظر کشی کر رہی ہے ۔ درجنوں ملازم ان ہی کوارٹروں میں رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ جو تھوڑے بہت کوارٹر بچ گئے ہیں انکی فوری طور پر مرمت کرایا جائے تاکہ کوارٹروں میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین کے بیوی بچے محفوظ رہ سکیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow