جہلم شہر وگردونواح میں مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم شہر وگردونواح میں مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا،پابندی کے باوجود بوسٹن250،بوسٹن5سومائیک اور ایتھوسیل ٹیکوں کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے ، شہریوں کا کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں گائے اور بھینسوں کا دودھ بڑھانے اور دھونے کیلئے ٹیکہ جات کا استعمال عروج پر ہے جس کیوجہ سے جانوروں پرمضرصحت اثرات مرتب ہونے کے علاوہ ان کا تولیدی نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے جانوروں کے بانجھ پن کاشکارہو نے پر صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بوسٹن250،بوسٹن5سومائیک اور ایتھو سیل ٹیکوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔لیکن متعلقہ اداروں کی لاپروائی اور عدم توجہی کے باعث ان ٹیکہ جات کی خریدوفروخت اور استعمال کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ویٹرنری ماہرین کے مطابق آربی ایس ٹی بوسٹن انجکشن کے استعمال سے جانورکے دودھ اورگوشت سے بھی کینسر اوردیگرموذی امراض پھیلنے کاخطرہ ہوتاہے۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow