عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،جہلم منشیات برآمد ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج،تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد ریاض ولد محمد زمان قوم جٹ سکنہ سنگھوئی ملہو تحصیل و ضلع جہلم سے 05لیٹر شرا ب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جہلم ،اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج,تھانہ پنڈ دا نخان کے فرخ بشیر اے ایس آئی نے دوران دوران گشت ملزم غلام مصطفی ولد غلام رسول قوم راجپوت سکنہ پنوار تحصیل پنڈدادنخان جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جہلم، مٹی کا تیل و ڈیزل بدوں اجازت و بدوں لائسنس فروخت کرنے پر مقدمہ درج,تھانہ منگلا کینٹ کے اظہر اقبال اے ایس آئی نے سید نواب ولد سید السلام قوم سید ، درویش خان ولد رضا خان قوم خان سکنائے اوسکی پائیں تحصیل ادن ذئی ضلع لوئر دیر نے سوزوکی نمبری IDS/4706میں مٹی کا تیل و ڈیزل بدوں اجازت و بدوں لائسنس فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔جہلم ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج,تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سالم خان ولد محمد صالح قوم احمد زئی پٹھان سکنہ لوگر افغانستان، راشدہ زوجہ محمد اسلم ، شیخ ظہیر الدین ولد ضیاء الدین سکنہ ماڈل کالونی جہلمکے خلاف مقدمہ درج کر لیے۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow