ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ ماننے کے فیصلے کے حوالے سے بات چیت کے گئی ۔اس موقع پرعلمائے کرام نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اور اس کہ تحفظ ہمارا امان ہے۔ ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی نے اجلاس کو بتایا کہ جہلم میں امن و امان کی صورتحال کو برکرار رکھنے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور پولیس و انتظامیہ الرٹ ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جہلم میں مذہبی و دیگر جماعتوں کے ہونے والے احتجاجوں کو پر امن رکھا جائیگااور کسی بھی قسم کی عوام الناس کی املاک کو نقصان نہیں پہنچایاجائیگا ۔اجلاس میں موجود علمائے کرام اور ضلعی امن کمیٹی نے امریکی فیصلہ کی پر زور مذمت کی۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بھی دینی و دیگر جماعتوں کو پر امن طور پر احتجاج کرنے کی اپیل کی ۔ اجلاس کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow