گورنمنٹ کالج فاروومن سے کچہری چوک تک بینرزاور پلے کارڈز اٹھا کرپروفیسرزکی احتجاجی ریلی

جہلم(میاں محمد ساجد) مردوخواتین پروفیسرز مطالبات کی منظوری کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،گورنمنٹ کالج فاروومن سے کچہری چوک تک بینرزاور پلے کارڈز اٹھا کراحتجاجی ریلی نکالی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب پروفیسرز اینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پی پی ایل اے کی قیادت میں گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ،گورنمنٹ کالج دینہ ،گورنمنٹ کالج فاروومن جہلم کے تمام پروفیسرز ٹیچرز نے احتجاجی ریلی نکالی،ریلی گورنمنٹ کالج فاروومن سے شروع ہو کر کچہری چوک جا کر ختم ہوی احتجاجی پروفیسرز نے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھیں تھے جن پر مطالبات درج تھے کچہری چوک میں پروفیسر ملک پرویز اقبال ضلعی رہنما پی پی ایل اے ،پروفیسر شاہد بشیر،پروفیسر زاہد حسین ساہی ،پروفیسر طارق محمود اور پروفیسر جنید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے بھرپور انداز میں مطالبہ کیا کہ وہ کالج اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کریں بلخصوص ون سٹپ اپ گریڈیشن ،ٹائم سکیل پروموشن ، کنٹریکٹ اساتذہ کو غیر مشروط مستقل اور پے پروٹیکشن کو یقینی بنایا جائے اور ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ نو ماہ قبل کئے گئے وعدہ پورا کریں اس احتجاج میں خواتین پروفیسرز نے بھی شرکت کی

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow