محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے دینہ میں تقر یب کا انعقاد

دینہ( نثار احمد مغل+عامر جا وید بٹ )محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے دینہ میں تقر یب کا انعقاد۔ غریب اور بیوہ خواتین میں جانور تقسیم ۔مہمان خصوصی ایم پی اے مہر فیاض سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام حسین تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دینہ میں وزیرا علی پنجاب شہباز شریف کےء احکامات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے جانوروں کی تقسیم کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد از تلاوت سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میاں شہباز شریف نے غریب اور مستحق بیوہ خواتین کے لیے جانوروں کی تقسیم کی یہ سکیم رکھی ہے تاکہ غریب بیوہ ان جانوروں کے ذریعے اپنے بال بچوں کا
خرچ نکال سکیں انہوں مقامی ایم پی اے مہر فیاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام غریب خواتین کے لیے منعقد کیا گیا ہے اسی وجہ سے ہر یوسی سے چیرمین اپنی یوسی کی ذمہ داری دی گئی تھی تاکہ جو کوئی بھی ان جانوروں کا سہی حقدار ہو ان کو یہ جانور ملیں اس پروگرام کا افتتاح ایم پی اے مہر محمد فیاض،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے ربن کاٹ کر کیا افتتاح کے بعد قراندازی کے ذریعے ہے یوسی کے چیرمین کو بلا کر اس یوسی کی غریب اور بیوہ خواتین میں جانور تقسیم کئے گے۔ 168جانوروں کی تقسیم ہوئی جس میں بھینس اور گائے شامل ہیں سید کمال شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل دینہ و سوہاوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقسیم نہ صرف جانوروں کی ہے بلکہ جانوروں کی دوائی اور 20کلو نمک بھی مفت تقسیم کیا جائے گا اور اگر کسی وجہ سے کسی کا کوئی جانور مر جاتا ہے تو اس کو دوبارہ جانور مہیا کیا جائے گا۔ علاج ہمارے سرکاری ڈاکٹر مفت کریں گے آخر میں آنے والے مہمانوں اور خواتینوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow