دینہ، نواحی علاقہ میں ڈیزل اور مٹی کا تیل فروخت کر نے والی گاڑی اوردوملزم دھرلئے گئے

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر ڈیزل اور مٹی کا تیل فروخت کر نے والی گاڑی کو 2افراد سمیت گرفتار کر لیا ، بھاری مقدار میں مٹی کا تیل اور ڈیزل برآمد ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس تھانہ منگلا کینٹ کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈیزل اور مٹی کا تیل فروخت کرنے والی گاڑی نمبری IDS-4706کو پکڑ لیا اور بھاری مقدار میں ڈیزل اور مٹی کا تیل قبضہ میں لے کر سید نواب ولد سید السلام ، درویش خان ولد رضا خان سکنائے اوسکی پائیں تحصیل ادن ذئی ضلع لوئر دیر کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow