آئیسکو سرکل جہلم کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ) آئیسکو سرکل جہلم کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد۔ افسران سمیت ورکروں کی کثیر تعداد نے میلاد میں شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق بسلسلہ ولا دت سر کا ر دوعا لم ﷺ آئیسکو سرکل جہلم کے ملازمین نے مقامی ہوٹل میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں با رگا ہ رسالت مآب ﷺ میں ہد یہ عقیدت کے پھو ل نچھاور کئے گئے اس موقع پر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ نے ہمیں زندگی گزارنے کے جو رہنما اصول بتائیں ہیں ان پر عمل پیرا ہونے سے معاشرہ تمام اخلاقی برائیوں سے پاک ہو سکتاہے ، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ہم اسوہ حسنہ چھوڑ کر مغربی تہذیب کے دلدادا بن رہے ہیں جسکی وجہ سے معاشرہ روز بروز زوال پزیر ہو رہاہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کا مقصد مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرنا تھا تاکہ مسلمانوں کو اپنی مذہبی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور الگ وطن کو اسلامی طور طریقوں سے چلایا جائے ۔ مگر افسوس یہ ہے کہ ہم پاکستان حاصل کرنے کا مقصد بالکل بھول چکے ہیں ، ملک کے اندر مغربی کلچر پروان چڑھ رہاہے لیکن حکومت اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ، حالانکہ حکومت چاہے تو ملک کے اندر اسلامی قوانین کے زریعے نوجوان نسل کو مغربی کلچر سے دور رکھ سکتی ہے ، اسلام مخالف نئے نئے قانون متعارف کرائے جا رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں قادیانی ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں ، مگر انہیں کوئی روکنے والا نہیں ،حکومت کو چاہیے کہ قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائیں تاکہ انتشار کا خاتمہ ممکن ہو سکے اس موقع پر ریجن چیئرمن جاوید اقبال بلوچ ، ریجن وائس چیئرمین چوہدری سکندر حیات سندھو، ایس ای جہلم سرکل عبدالجبار ، عبدالحمیدجرال، پیر خواجہ مشتاق نجمی ، حاجی ظاہر گل ، طارق نیازی، عدنان سعید بٹ سمیت یونین عہدیداروں نے شرکت کی ، جبکہ غلام نبی عبدالوحید ، خالد محمود چشتی ، حسن محی الدین قادری، محمد عظیم چشتی ، فرح فارق کلیامی نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow