موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان نے ہیلتھ کنونشن ویک کی اختتام کے موقع پر کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، تحصیل ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کو فعال بنانے ، مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی دور دراز کے ہسپتالوں میں تعیناتی، ہیلتھ کونسلوں کی فعالیت، ریفرل سروس، رورل ہیلتھ ایمبولینس ، سکریننگ کیمپوں کے قیام سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے ، ہسپتالوں میں پرچی فیس کے ختامہ کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ جن کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 2دسمبر تا 11دسمبر تک ہیلتھ کنونشنز کے کامیاب انعقاد سے لوگوں کو آگاہی و سہولیات میسر آئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے سٹیزن فیڈ بیک بھی متعارف کرایا ہوا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ہیپاٹائٹس سی کی ادویات مریضوں کو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے گھروں تک پہنچانے اور 7/24ہسپتالوں کی کامیابی سے سروس کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ سب پر عیاں ہیں۔ ہیلتھ کنونشن کی تقریبات میں ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد محمود ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اوردیگرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow