کروڑوں روپے کی لاگت سے جہلم شہر اور گردونواح میں کارپٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم (ملک ذیشان ) کروڑوں روپے کی لاگت سے جہلم شہر اور گردونواح میں کارپٹ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بغیر لوک ناقص میٹریل کرپشن اور ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت کے باعث سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی آئے دن حادثات میں اضافہ ڈی،سی جہلم اقبال حسین خان اور کمشنر راولپنڈی عظمت محمودسے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں تعمیر ہونے والی کارپٹ سڑکیں بغیر لوک کے تیار جہلم شہر کے اندر بننے والی کارپٹ سڑکیں بغیر لوک کے دس سے بیس فٹ کے پیس لگا کرتیار کی گئی سڑکیں بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ جب کہ گزشتہ سال کروڑوں روپے کی لاگت سے ناڑہ سے نتھوالہ بننے والی سڑک کرپشن، ٹھیکیداروں کی غفلت اور ناقص میٹریل کی وجہ سے تباہی کا شکار نتھوالہ سے ناڑہ تک بننے والی 23کلو میٹر سڑک ناقص میٹریل،ٹھیکیداروں کی غفلت اور کرپشن کی نظر ہو گئی جگہ جگہ شاہی سڑک ٹوٹ پھوٹ اور بد حالی کا شکار، جس سے آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کا ڈی،سی جہلم اقبال حسین خان اور کمشنر راولپنڈی عظمت محمودسے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow