ہیلتھ کئیر سسٹم میں پہلے سے زیادہ سہولیات عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی سی جہلم اقبال حسن

جہلم (عامر کیانی)ہیلتھ کئیر سسٹم میں پہلے سے زیادہ سہولیات عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں 2دسمبر سے 11 دسمبر تک میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ہیلتھ میں کون کون سی سہولیات عوام کو دی جا رہی ہیں جہلم کے سرکاری ہسپتال میں لگے آگاہی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے سے ڈی سی جہلم اقبال حسن کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں وزیر اعلیٰ کا پروگرام صحت خدمت صحت عبادت کے تحت10 روزہ آگاہی کیمپ کا افتتاح ڈی سی اقبال حسن نے کیا کیمپ کے افتتاح کے بعد ڈی سی جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یہ 10 روزہ ہیلتھ کنونشن کروا رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد جس میں جنرل پبلک کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے کہ کون کون سی ایسی سہولیات ہیں جو گورنمٹ آف پنجاب دے رہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ہیلتھ کا سسٹم کچھ اچھا نہیں تھا اب کافی بہتری لائی گئی ہیں اور مزید لانے کی کوشیش میں مصروف بھی ہیں اب جہلم سمیت پورے پنجاب میں عوام کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات دی جا رہی ہیں کیونکہ اس سے پہلے ادوایات کی کوالٹی کا بڑا مسلا ہوتا تھا دوائیاں ٹھیک نہیں آرہی تھی اب ہیلتھ کا بجٹ بھی پنجاب گورنمنٹ نے پہلے کی نسبت دوگنا کر دیا ہے اور کوشیش کی جا رہی ہے کہ بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم دوسرے اضلاح کی نسبت سرویسز فراہم کرنے میں کافی ضلعوں کو عبور کر کے 88 فیصد سکور کر چکا ہے اور ہم انشااللہ سو فیصد سروسز دے کر جہلم کو پورے پنجاب میں پہلے نمبر پر لے کر آئیں گئے اس طرح کے کیمپ ان دس دنوں میں جہلم کی چاروں تحصیلوں میں لگائے جایءں گئے،ہمارہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان دوسرے اضلاح کی نسبت بہت بہتر سہولیات دے رہا ہے اس موقع پر چیف ایگزیٹو وسیم ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شوکت، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سائرہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow