ٹماٹر ، آلو کے بعد گھی مافیا سرگرم،شہر کی دکانوں سے گھی غائب، گھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)ٹماٹر ، آلو کے بعد گھی مافیا سرگرم،شہر کی دکانوں سے گھی غائب، گھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خبر ، غریب سادہ لوح شہری لٹنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق ٹماٹر ، آلو کے بعد اب شہر کی دکانوں سے گھی بھی غائب ہونا شروع ہو گیا ہے ، دکانداروں کے مطابق گھی بنانے والی کمپنیوں نے گھی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے گھی کی عارضی قلت پیدا کر نی شروع کردی ہے، جس سے ڈسٹری بیوٹرز کو گھی کی سپلائی انتہائی کم کر دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو طلب کے مطابق گھی فراہم نہیں ہو رہا ڈسٹری بیوٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال مزید2/4 دن جاری رہی تو گھی کی قلت کے باعث گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے ، ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ گھی کی کمی کے باعث ابھی سے ہی5/6 روپے فی کلو اضافہ ہونا شروع ہو گیاہے ، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنیوالے اگلے چند دنوں میں گھی 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگا ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow