جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کی تزئین وآرائش کے باعث ضلع کے بڑے ہسپتال کی کارکردگی سکڑ کر محدود

جہلم( چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کی تزئین وآرائش کے باعث ضلع کے بڑے ہسپتال کی کارکردگی سکڑ کر محدود ہو کر رہ گئی ، ایمرجنسی کے سوا کوئی بھی شعبہ مکمل طور پر فعال نہیں ، ہسپتال میں علاج کے لئے آنیوالے مریضوں کو ان ڈورعلاج معالجہ کیلئے گھنٹوں خوار ہونا پڑرہاہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے تزئین وآرائش کے کام کے آغاز سے قبل اعلان کیا تھا کہ 3 ماہ میں کام مکمل ہو جائیگا۔ لیکن6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود عمارت کاپچاس فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا اور ہسپتال میں تعینات میڈیکل ، پیرا میڈیکل ونرسنگ سٹاف کیلئے ہیلتھ سروسز جاری رکھنا بھی ممکن نہیں ، ہسپتال زرائع کے مطابق تزئین وآرائش کے کام کے دوران عمارت کا نقشہ تبدیل کرکے اس کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کی جارہی ہے اور کام مکمل ہونے کے بعد اس ہسپتال کا شمار راولپنڈی ڈویژن کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوگا۔ دوسری جانب تزئین وآرائش کے کام کے دوران دیواروں کی توڑ پھوڑ کے عمل سے عمارت کی چھتوں اور دیواروں کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث چھتوں کے لینٹرمیں دراڑیں پڑنے کا شبہ ہو رہاہے ٹھیکیداروں نے مزدوروں کو چھتوں پر پانی ڈالنے سے منع کر دیا گیا ہے اور چھتوں میں پیدا ہونیوالے نقائص دور کرنے کی بجائے انھیں فال سیلنگ لگا کر چھپایا جا رہاہے ، شہریوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ تزئین وآرائش کے دوران ہسپتال کی چھتوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کروائی جائیں اور بوسیدہ چھتوں کو تبدیل کرکے نئے سرے سے لینٹر ڈالیں جائیں ، شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی تزئین وآرائش کے لئے فراہم کئے جانیوالے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے عمارت کی تزئین و آرائش کی بجائے ایک نئی عمارت کھڑی کرکے ہسپتال میں توسیع اوراپ گریڈیشن کا عمل مکمل کیا جا سکتا تھا، محض نمود و نمائش پرکروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow