جہلم شہر کی اہم سڑکوں سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں تجاوزات کی بھرمار

جہلم( چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر کی اہم سڑکوں سمیت شہر کے تمام چوک ،چو راہوں ، بازاروں پر ناجائز قبضہ مافیا براجمان فٹ پاتھوں پر شہریوں کے پیدل چلنے کے بجائے دکانداروں نے سٹالز سجا لئے، متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نے بھی شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے چپ سادھ لی ، ضلعی انتظامیہ کی مبینہ طور پر خاموشی سے شہری نفسیاتی مریض بننے لگے ۔ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں نا جائز تجاویزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی رہی سہی کسرچنگ چی ڈرائیوروں نے پوری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کالجوں اور سرکاری اداروں میں جانے والے طلباء و طالبات اور سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والے ناجائز تجاویزات کی وجہ سے اور چوک چوراہوں میں کھڑے غیر قانونی چنگ چی رکشوں کی وجہ سے اکثر اوقات لیٹ ہو جاتے ہیں ۔ان سب کی وجوہات شہر کی سٹرکوں پر قائم ہونے والی تجاویزات اور اس غیر قانونی قائم ہونے والی تجاویزات کا کوئی پُر ساں حال نہیں۔ گزشتہ روز جہلم میں بڑھتی ہوئی تجاویزات کے حوالے سے کئے گے پریس کلب کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں اور ضلعی افسران کی مبینہ غفلت کے باعث شہر بھر میں ناجائز تجاویزات کا نظام اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور بازاروں میں جگہ جگہ ریڑھیاں سٹالز والوں نے مستقل بنیادوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ جبکہ شہرمیں موجود فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے الگ سے سٹالز سجا رکھے ہیں جبکہ رہی سہی کسر گدھا گاڑیوں اور چنگ چی رکشہ والوں نے پوری کر رکھی ہے۔جن کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین ، سکول و کالج جانے والے بچے اور بچیاں اور دیگر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔متعلقہ افسران کی اس اہم مسئلہ پر کارکردگی صفر ہے اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے جوں کا توں ہیں اگر ناجائزتجاویزات کے خاتمے کے لیے بلدیہ میں درخواستیں دی جائیں تو ان درخواستوں کو نظر انداز کر کے درخواست دینے والے شہری کے بارے میں مخالف فریق کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں اختلافات چل پڑتے ہیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow