گیس کی لوڈشیڈنگ و قلت کے باعث جہلم شہر اور گردو نواح میں غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت

جہلم( چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آزاد) گیس کی لوڈشیڈنگ و قلت کے باعث جہلم شہر اور گردو نواح میں غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت جاری، غیر معیاری اور ناقص مٹیریل سے تیا ر سلنڈروں کی فروخت سے شہری غیر محفوظ ہو گئے ایل۔ پی۔ جی فروخت کرنے والے دکانداروں نے کم گیج کے غیر معیاری گیس سلنڈرز مہنگے داموں فروخت کرنے شروع کردئیے جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ پریس کلب کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلنڈر کے معیار کو چیک کرنے لئے ضلعی انتظامیہ کے پاس نہ تو کوئی ادارہ ہے اور نہ ہی ان غیر معیاری سلنڈروں کو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کا کوئی قانون موجود ہے۔جہلم شہر کے مختلف علاقوں اور قرب و جوار میں گیس سلنڈرز فروخت کئے جا رہے ہیں اور ان میں کمپریسرز کے ذریعے گیس بھر دی جاتی ہے اور اس کے بعد ان سلنڈروں کو فروخت کر دیا جاتا ہے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک دکاندار نے بتایا ہے کہ پرانے سکریپ کی چادروں سے سلنڈرز تیار کئے جاتے ہیں اس میں فروخت کرنے والوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا جو کمپنیاں غیر معیاری سیلنڈرز تیار کرتیں ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے, شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلوں سیلنڈرز 1550/- روپے پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ حکومت اگر گیس نہیں دے سکتی تو ایل۔ پی۔ جی کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ شہری معاملات زندگی احسن طریقے سے گزار سکیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow