صاف دیہات پروگرام، تمام یونین کونسلوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ دی ہے ۔ڈپٹی کمشنراقبال حسین خان

جہلم( چوہدری عابد محمود+ راجہ نوبہارخان)ڈپٹی کمشنراقبال حسین خان کہا کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ، دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کیطرح صاف ستھرا بنانے کیلئے حکومت پنجاب کا نہایت اہم پراجیکٹ ہے ، منصوبے کیلئے حکومت نے تمام یونین کونسلوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ دی ہے جبکہ دیگر اخراجات کیلئے ملنے والے 3لاکھ روپے کے فنڈز سے تنخواہوں کے ادائیگی کے بعد بچ جانیوالے فنڈز کو بھی صفائی کے لئے اخراجات کی مد میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت یونین کونسلوں میں 25پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دینہ کے موضع کھوکھا اور مغل آباد کاخصوصی دورہ کیا اور صفائی کے لئے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو صاف ستھر ا بنانے کے جامع پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں دیہاتوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ صاف دیہات پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا جس کیلئے حکومت پنجاب مزید وسائل فراہم کرے گی۔اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ چےئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نیلم خٹک ،چےئرمین یوسی کھوکھا اور چےئرمین یوسی مغل آباد راجہ مبارک کیانی کے علاوہ متعلقہ افسران موجود بھی تھے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow