ملک میں نیشنل ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم

جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+ راجہ نوبہارخان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ھال میں ووٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار اور آگاہی واک کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیزالرحمان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، صحافی برادری ، مختلف کالجوں سے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔ خورشید عالم نے عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کچہری چوک سے ضلع کونسل ھال تک آگاہی واک بھی منعقد کی ۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی ھدایات پر پورے ملک میں ووٹر ڈے منایاگیا جس کا مقصد قوم میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو ووٹ نیٹ ورک میں لانا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ووٹنگ کی شرح چالیس فی صد تک ہوتی ہے جو قوم کی حقیقی نمائیندگی نہیں ۔جبکہ یہ شرح زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور ہر طبقہ فکر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشوں کا حصہ ببنا چاہیے ۔ انکا کہنا تھا کہ پوری قوم نئی نسل کی طرف دیکھ رہی ہے اس لیے نوجوانوں کو نہ صرف ووٹ اندارج کرنا چاہیے بلکہ انتخابی عمل کو شفاف،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے کی پروگرام متعارف کرائے ہیں جن کی بدولت جدید تقاضوں اور ضرورتوں پر انتخابی نظام کو استوار کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow