پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مطالبہ بن چکی ہے۔پیپلز پارٹی ضلع جہلم

جہلم (راجہ نو بہار خان ) پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مطالبہ بن چکی ہے پیپلز پارٹی کے جلسہ میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ بھٹو ازم کو ختم نہیں کیا جاسکا، یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم شعبہ خواتین کی صدر رخسانہ کوثر ، جنرل سیکرٹری ثریا عجائب ، تحصیل صدر شہناز اختر ، سیکرٹری اطلاعات ماریہ مقصوداور دیگر ممبران شاہین اختر، لبنیٰ ، خدیجہ ، روبینہ ، مریم ضرار نے مرکزی قیادت کو کامیاب جلسہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم سے شعبہ خواتین کی ممبران نے اسلام آباد کے جلسہ میں بھر پور شرکت کی، صدر رخسانہ کوثر نے کہا کہ نام نہاد شیروں نے ملک کو کنگال کر دیا ہے جبکہ جعلی خان نے بے حیائی اور سیکولر کلچر کا درس اپنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کو جمع کرکے بلند وبانگ دعوے کرنے والے پیپلز پارٹی کے شو سے گھبر ا گئے ہیں اور بھاگنے کا راستہ دیکھ رہے ہیں رخسانہ کوثر نے کہا کہ اسحاق ڈار تو پہلے ہی مفرور ہو چکا بہت جلد نواز شہباز بھی غائب ہو جائیں گے عوامی کی تقدیر پیپلز پارٹی ہی بدلتی رہی ہے اور آئندہ بھی بدلے گی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow