کوچ حادثہ ،تحصیل پنڈ دادنخان کے گاؤں ڈھوک باغ کا رہائشی نوجوان نصیر الدین ولد غلام رسول بھٹہ جاں بحق

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )گجرات سے کوئٹہ جانے والی کوچ کو حادثہ ،تحصیل پنڈ دادنخان کے گاؤں ڈھوک باغ کا رہائشی نوجوان نصیر الدین ولد غلام رسول بھٹہ جاں بحق ہو گیا حادثہ ٹرالر کی پیچھے سے کوچ کو ٹکر کے باعث پیش آیا نوجوان نصیر الدین کی کچھ عرصہ قبل منگنی ہوئی تھی اور فروری 2018کو اس کی شادی تیار تھی وہ گھر چھٹی آیا ہوا تھا اور واپس کوئٹہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ حادثہ کے باعث جاں بحق ہو گیا وہ پاک آرمی میں ملازم تھا نوجوان کی جب نعش گھر پہنچی تو فضائیں بھی سوگوار ہو گئیں نصیر الدین کو اپنے آبائی گاؤں ڈھوک باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow