اپنی ماؤں ،بہنوں ،بیویوں اور بیٹیوں کی کچھ باتیں مان لیا کرو اور کچھ اپنی منوا لیا کرو۔حضرت علامہ محمد صدیق عتیقی

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )اپنی ماؤں ،بہنوں ،بیویوں اور بیٹیوں کی کچھ باتیں مان لیا کرو اور کچھ اپنی منوا لیا کرو ،ضد ،ہٹ دھرمی اور انا کا مسئلہ ان کے ساتھ نہ بنایا کرو ،ہمارے آقا ؐ ان کا بہت ادب ،احترام اور حیا کرتے تھے آقا ؑ نے فرمایا جس نے اپنی دو بیٹیوں کو پالا انکی اچھی تعلیم و تربیت کی تو وہ شخص قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ محمد صدیق عتیقی نے جامع مسجد کندوال میں ملک سحیسر خان لکھیال کی اہلیہ ،ملک فخر عباس لکھیال کی والدہ محترمہ اور صدر ملک ریشم خان لکھیال کی ہمیشرہ کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ابرار حسین شاہ آف فیصل آباد نے کہا کہ لوگوں اپنی بہنوں ،بیٹیوں ،ماؤں اور بیویوں کے حقوق پورے کیا کرو جہالت کا وہ دور بھی تھا جب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا لیکن جب ہمارے پیارے آقا ﷺ کا میلاد مبارک ہوا آپ نے بیٹیوں کو حقوق دئیے آپ ؐ کی ولادت کے بعد ظلم و بربریت کا قصہ ختم ہو گیا ،آج مغرب آزادی اور خواتین کے حقوق کی باتیں کرتا ہے لیکن جو حقوق عورت کو اسلام نے دئیے ہیں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ،محفل میں ملک امجد اعجاز جھاٹلہ چئیرمین ،ملک ظہیر اعوان ٹوبھہ ،ملک محمد ریاض ،سید اعجاز بخاری پنڈ دادنخان ،حافظ عبداالمجید سالک ،عطا المصطفی جمیل ،اسرار احمد ،اشرف گوندل سروبہ ،راجہ فواد احمد فادی سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow