دینہ،بیوی کی وفات پر شوہر غم سے چل بسا،ہر آنکھ اشک بار

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں بیوی کی وفات کے غم شوہر بھی چل بسا ، جنازے کے لئے میاں بیوی کی میت جب گھر سے اُٹھی تو کہرام مچ گیا ،علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ہرل کے رہائشی ملک فاضل کی بیوی چند روز سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھی جو گزشتہ روز انتقال کر گئی وفات کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری مرحومہ کی میت جب گھر پہنچی تو تھوڑی ہی دیر بعد بیوی کے غم میں نڈھال ملک فاضل بھی خالق حقیقی سے جا ملا ،مرحوم ملک فاضل ایک انتہائی اچھی اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے ،دونوں کی وفات سے گھر میں کہرام مچ گیا ،جنازے کے لئے جب دونوں میاں بیوی کی میت اُٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

x

Check Also

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے خلاف کارروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت عادی مجرمان کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow