جامعہ مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں دینہ میں مقامی مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن میلادد ﷺ کا اہتمام

دینہ (امجدسیٹھی) 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے تحت گزشتہ رات جامعہ مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں دینہ میں مقامی مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن میلادد ﷺ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مقامی اور علاقہ کے مشہور ثنا خوان مصطفےٰ ؐ نے باگاہ رسالت کے حضور نذارانہ عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر خطیب جمعہ مولانا محمد باقر حیدری نے اپنے خطاب میں رسول اکرام ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا نے حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر دنیا میں بھیجا،آپ ؐ کی زندگی کا ہر پہلو سراپا رحمت ہے ،آپ ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیئے بہترین نمونہ عمل اور مرکز وحدت ہے آپ ؐ کے نقش قدم سے ہی منزل کا سراغ ملتا ہے ،چنانچہ امت مسلمہ رسول ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سر بلندی حاصل کر سکتی ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow