دینہ ٹریفک پولیس کا رشوت خور اے ایس آئی محمد سعید تبدیل

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ ٹریفک پولیس کا رشوت خور اے ایس آئی محمد سعید تبدیل ،تبدیلی کی خبر سن کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،یاد رہے کہ محمد سعید اے ایس آئی نے بلاوجہ چالان کے چکر میں مُٹھی گرم رویہ نرم کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اور اکثر شہریوں سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کرتا تھا ۔تفصیلات کیمطابق دینہ ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی محمد سعید کو دینہ سے تبدیل کر کے جہلم بھیج دیا گیا ،رشوت خور اے ایس آئی محمد سعید نے عرصہ دراز سے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا تھا بلا وجہ چلان کی آڑ میں منگلا روڈ دینہ پر کھڑا ہو جاتا تھا رشوت کے چکر میں ہر آنے جانے والے موٹر سائیکل اور گاڑی والوں کو تنگ کرتا تھا اور ان سے رشوت بٹورتا تھا اور رشوت نہ دینے پر عوام سے بدتمیزی اور گالی گلوچ اس نے اپنا معمول بنا رکھا تھا گزشتہ روز ڈی ایس پی جہلم نے رشوت خور اے ایس آئی کو تبدیل کر کے جہلم بھیج دیا شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ عوام تاکہ یہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا باعث نہ بن سکیں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ:اہلیان جہلم

جہلم ( رپورٹ: سرفراز ملک) اہلیان جہلم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چھاؤنی چوک پرجی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow